پاکستان اور آسٹریلیا میں فیصلہ کن ٹکراؤ، تیسرا ون ڈے کب اور کہاں کھیلا جائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان اور آسٹریلیا میں فیصلہ کن ٹکراؤ، تیسرا ون ڈے کب اور کہاں کھیلا جائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے، جس کے باعث آج کا مقابلہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں اس سنسنی خیز معرکے پر مرکوز ہیں جو سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث پچ نسبتاً سست رہنے کا امکان ہے، جس سے اسپنرز اور سست رفتار باؤلرز کو مدد مل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا اپنی کامیاب ٹیم میں تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی، جبکہ قومی ٹیم بھی گزشتہ میچ کی فاتح کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور کرکٹ شائقین ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے منتظر ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top