سستا پیٹرول اسکیم،موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ یعنی جون 2026 کے دوران ہی جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی کی امداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک چار اقساط ہفتہ وار بنیادوں پر کامیابی سے جاری کی جا چکی ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران اسکیم میں مزید شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کے امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آج پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا یا مہنگا؟اہم خبر آگئی

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مستحق افراد تک اس اسکیم کے زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے موجودہ نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے۔ اس اہم اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پیٹرولیم، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Scroll to Top