خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے اور احتسابی کمیٹی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما محمد عاصم خان کا وضاحتی بیان

خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے اور احتسابی کمیٹی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما محمد عاصم خان کا وضاحتی بیان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار محمد عاصم خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے اور احتسابی کمیٹی کے حوالے سے ایک اہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ان کا نام احتسابی کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی میں شامل کیا گیا تھاجس کے بعد انہیں مختلف اضلاع سے واٹس ایپ اور دیگر ذرائع کے ذریعے کرپشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

اس حوالے سے انہوں نے حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل سابق گورنر شاہ فرمان نے اس کمیٹی کے سلسلے میں ان سے رابطہ کیا تھا، تاہم انہوں نے اس وقت شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی۔

محمد عاصم خان نے اپنے بیان میں کرپشن کے خاتمے، گڈ گورننس کے فروغ اور نظام کی بہتر کے لیے عملی اقدامات کو جہاد کے مترادف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سالوں بعد منظر عام پر،سنسنی خیز انکشافات

انہوں نے کہا کہ یہی چیئرمین عمران خان کا نظریہ اور پی ٹی آئی کے منشور کی بنیاد ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں کرپشن کے خاتمے پر جتنی توجہ دی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ بدعنوانی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے ان سے براہِ راست رابطہ کرنے کے بجائے پارٹی چیئرمین کے قائم کردہ فورم یا صوبائی اور مرکزی حکومت کے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جائےتاکہ تمام شکایات مناسب طریقہ کار کے تحت متعلقہ حکام تک پہنچ سکیں۔

Scroll to Top