گلگت بلتستان انتخابات کے بعد سیاسی رابطے تیز، شجاعت حسین کی زرداری اور بلاول کو مبارکباد

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد سیاسی رابطے تیز، شجاعت حسین کی زرداری اور بلاول کو مبارکباد

صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے، جبکہ انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر اپنی جماعت کے رہنماؤں اور امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں نے پارٹی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا۔

شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے تعاون کو بھی سراہا اور سیاسی رابطوں کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

Scroll to Top