آزاد کشمیر حکومت کا شوکت نواز میراور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت تحقیقات کا حکم

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر حکومت نےشوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اورریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق شوکت نواز میر اورخواجہ مہران ارشد کے خلاف ایسی تقاریر، تحریروں، اشاعتوں اور الیکٹرانک مواصلات کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی جو تعزیراتِ آزاد جموں و کشمیر کی دفعہ 124-A کے تحت جرم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دستیاب ریکارڈ، شواہد اور متعلقہ مواد کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد یہ رائے قائم کی گئی ہے کہ الزامات مزید قانونی تحقیقات کے متقاضی ہیں۔ اسی بنیاد پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کے تحت متعلقہ ضلعی پولیس حکام کو کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکومتی احکامات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کو شوکت نواز میر جبکہ ایس ایس پی میرپور کو خواجہ مہران ارشد کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے متعلقہ عدالتوں میں چالان پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Scroll to Top