امریکا نے فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملہ کر دیا، مختلف علاقوں میں دھماکے

واشنگٹن / تہران: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف “سیلف ڈیفنس” کے تحت جوابی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ کارروائیاں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (ای ٹی) شروع کی گئیں، جو امریکی صدر کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

CENTCOM کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز ایک امریکی آرمی اپاچی ہیلی کاپٹر کو گرانے کے واقعے کے جواب میں کی گئی ہے۔ امریکی حکام نے اس واقعے کو “بلاجواز ایرانی جارحیت” قرار دیتے ہوئے اسے ایک “متناسب (proportional) ردعمل” قرار دیا ہے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد امریکی افواج کے تحفظ کو یقینی بنانا اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا جواب دینا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر حملوں کے دائرہ کار اور ممکنہ نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکا کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، ٹرمپ کی تصدیق

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں امریکی آرمی کا اپاچی ہیلی کاپٹر گرایا گیا تھا، جس کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدہ صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ امریکی صدر نے اس واقعے کے بعد فوری اور سخت ردعمل کی ہدایت دی تھی۔

دوسری جانب خطے میں پہلے سے جاری امریکی اور ایرانی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Scroll to Top