افواج پاکستان کا افغانستان کے اندر دہشت گرد ٹھکانوں پر بڑا حملہ

فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پوسٹ پر بزدلانہ حملے اور چھ جوانوں کی شہادت کا پاکستان نے عبرت ناک بدلہ لے لیا۔

پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے 2 بڑے ٹھکانوں اور ان کے نیٹ ورک پر انتہائی شدید، انٹیلیجنس کی بنیاد پر پن پوائنٹ اور تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں۔

پاکستان کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی آماجگاہوں کو مٹی کا ڈھیر بنا کر جہنم واصل کر دیا ہے۔

ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار افغان طالبان کے اکاؤنٹس اپنی عبرت ناک شکست کو چھپانے کے لیے سویلین گھروں اور جانی نقصان کا روایتی جھوٹا پروپیگنڈا گھڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملہ کر دیا، مختلف علاقوں میں دھماکے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی مبینہ طور پر ان مقامات پر کی گئی جہاں سے پاکستان کے اندر دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کی جا رہی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خطرات کو روکنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پاک دھرتی پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو اب ان کے گھروں میں گھس کر کچلا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد!

Scroll to Top