ملک بھر کے پیٹرول صارفین کے لیے آنے والے دنوں میں ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور درآمدی اخراجات میں کمی کے باعث مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں اور حکومت پیٹرولیم لیوی یا دیگر ٹیکسوں میں مزید اضافہ نہیں کرتی تو آئندہ جائزے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 4 روپے تک کی کمی کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے بعد اب قیمتیں متوازن ہونا شروع ہو گئی ہیں جس کا فائدہ مقامی صارفین کو مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
تاہم توانائی شعبے کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومتی پالیسی، ڈالر کے ریٹ، اور درآمدی لاگت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گااس لیے ابھی سے کسی حتمی کمی کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہے جو 6 جون کو مقرر کی گئی تھی اور اب عوام کی نظریں حکومت کے اگلے باقاعدہ اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔





