اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 17.215 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 17.190 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17.215 ارب ڈالر ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 22.67 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے 17.215 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5.457 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں پیٹرولیم کھپت میں اضافہ، اعداد و شمار جاری
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
تاہم ذخائر کی سطح کو مزید مستحکم رکھنے کے لیے برآمدات، ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





