محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1448 ہجری کے نئے چاند سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی، تاہم اسی روز 29 ذوالحج کی شام چاند نظر آنے کی توقع نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر صاف یا ہلکے بادلوں والا رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں چاند 7 بج کر 59 منٹ پر غروب ہوگا، سندھ میں 8 بج کر 5 منٹ، آزاد کشمیر میں 8 بج کر 7 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 8 بج کر 12 منٹ پر چاند غروب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کرک: شہید پولیس اہلکار نصیر اللہ کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

اسی طرح خیبر پختونخوا میں چاند 8 بج کر 23 منٹ پر غروب ہوگا، جبکہ بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان اوقات کے باعث 15 جون کی شام ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کے پیش نظر ماہِ محرم کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

Scroll to Top