پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی بہن رمشا اقبال کی میڈیا سے گفتگو شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اب صرف اپنے ذاتی معاملے کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کی آواز بن کر سامنے آ رہی ہیں جو ایسے حالات کا سامنا کرتا ہے۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف طریقوں سے دباؤ کا سامنا ہے تاہم وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہے، لیکن وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال کیس میں نیا موڑ، ثاقب چدھڑ کا بیان سامنے آ گیا
اداکارہ نے بغیر کسی کا نام لیے الزام عائد کیا کہ اصل حقائق کو سامنے لانے کے بجائے سوشل میڈیا پر منظم پیڈ مہمات چلائی جا رہی ہیں اور معاملے کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے بنیاد قانونی کارروائیوں اور جھوٹے اقدامات کو روکا جائے اور معاملے کی اصل حقیقت پر توجہ دی جائے۔





