امریکا ایران معاہدہ مکمل، وزیراعظم کا ٹویٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد: امریکا ایران امن معاہدہ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ایک گھنٹہ میں 30لاکھ سے زائد ویوزہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ طویل بات چیت کے بعدہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، ایران نے تصدیق کر دی

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور مذاکرات میں ان کی ثالثی کو اہم قرار دیا۔

بیان کے مطابق دونوں فریقین نے امن معاہدے کے بعد کشیدگی کے خاتمے اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں تکنیکی مذاکرات اور عملدرآمد سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Scroll to Top