فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر کر دکھایا، یہ کامیابی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر کر دکھایا ہے، اور یہ کامیابی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہی، جس میں انہوں نے فیلڈ مارشل کی قیادت اور کردار کو سراہا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی، جبکہ دونوں فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران معاہدہ مکمل، وزیراعظم کا ٹویٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انہوں نے بتایا کہ معاہدے میں لبنان سمیت دیگر محاذوں پر جاری کشیدگی کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہا۔

Scroll to Top