بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، پرانا بل ختم، نیا ڈیزائن سامنے آگیا

اسلام آباد: بجلی صارفین کی سہولت کیلئے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا، سادہ اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کا مقصد بلنگ کے نظام میں شفافیت لانا اور صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے وزارتِ توانائی کی ہدایات پر بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔

نئے فارمیٹ میں سادگی، شفافیت اور صارفین کی آسانی کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے تاکہ عام شہری اپنے بجلی بل کی تمام تفصیلات بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

ذرائع کے مطابق پرانے بجلی بل میں غیر ضروری معلومات، پیچیدہ اصطلاحات اور معلومات کی غیر واضح ترتیب کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بل کے فارمیٹ کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری شروع کریں، عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف

نئے بل میں بجلی کی کل رقم، ادائیگی کی آخری تاریخ اور استعمال شدہ یونٹس کی تفصیلات کو نمایاں اور واضح انداز میں شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین ایک ہی نظر میں اپنے ماہانہ استعمال اور ادائیگی کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔

نئے ڈیزائن میں ڈیجیٹل سہولت کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت بل پر کیو آر کوڈ موجود ہوگا۔ صارفین اس کے ذریعے اسمارٹ فون سے بل کی تصدیق اور آن لائن ادائیگی کر سکیں گے۔

وزارتِ توانائی کے حکام کے مطابق نئے فارمیٹ سے بجلی کمپنیوں اور صارفین کے درمیان بلنگ کے معاملات میں مزید شفافیت آئے گی، جبکہ صارفین کو بل سمجھنے میں پیش آنے والی مشکلات بھی کم ہوں گی۔

Scroll to Top