بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ میریان کی حدود میں ٹوچی پل کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جلال ولد سکنہ شوئی خیل بکاخیل اور سراج سکنہ نورڑ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد دونوں لاشیں چیف سول ڈیفنس معصوم وزیر ایڈووکیٹ کی نگرانی میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
علاقے میں اس افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔





