جے یو آئی ، پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان اجلاس ، مشترکہ اعلامیہ جاری ، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور مولانا سے مشاورت کے بعد اسی ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیاگیا
اجلاس میں سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر ،جنید اکبر ،عاطف خان ،عامر ڈوگر ودیگر نے شرکت کی ، جبکہ جے یوآئی کی طرف سے عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ شریک ہوئے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیاگیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں کیسے ایک دوسر ے کیساتھ چل سکتی ہیں اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کیاگیا ۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، جہاں کھلے انداز میں تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ جو پیشرفت آج ہوئی ہے اس پر عمران اور مولانا کی حتمی رائے لینے کے بعد رمضان کے دوران مشترکہ لائحہ عمل عوام کے سامنے پیش کیاجائیگا۔





