بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے نام کی منظوری دے دی

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں آئندہ حکومت کی تشکیل، عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔

گفتگو کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجز، آئینی حقوق، معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے دوران عوامی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے اور گلگت بلتستان کے آئینی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان ،حکومت سازی کا فارمولا فائنل، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بڑی ڈیل ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خطے میں سیاسی استحکام، ترقیاتی عمل کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے، جبکہ حکومت سازی کے معاملات کو بھی جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top