ویمن ٹی20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

مانچسٹرمیں ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے 159 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کیپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے تھے تاہم جنوبی افریقہ کی بیٹرز نے ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کوایونٹ میں مسلسل تیسری شکست

گروپ اے میں آسٹریلیا نے 3 میچ جیت کر 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جبکہ بھارت نے 3 میں سے 2 میچ جیت کر دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے، پاکستان ٹیم اپنے تینوں میچ ہار کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Scroll to Top