اسرائیل کا شمالی سرحدی علاقوں سے جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری نازک جنگ بندی کے دوران شمالی سرحدی علاقوں پر عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق سرحدی محاذ سے متصل علاقوں میں نافذ تمام پابندیاں آج صبح 6 بجے سے ختم کر دی جائیں گی۔

اس فیصلے کے بعد شمالی علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی اور شہری سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی راہ ہموار ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر آپ صبح نہار منہ پانی پیتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ سرحدی صورتحال میں بہتری اور جنگ بندی کے تحت پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تاہم خطے میں مکمل امن کی صورتحال تاحال واضح نہیں ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود لبنان میں کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

Scroll to Top