امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماء امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ اس منصب پر فائز ہونے والے گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ ہیں۔

اسپیکر عمران ندیم کی زیرِ صدارت ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اہم اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

ایوان کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امجد حسین ایڈووکیٹ کے مدمقابل کسی بھی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج جاری کردیئے

مدمقابل کوئی اور امیدوار نہ ہونے کے باعث ایوان میں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی جس کے بعد وہ بلامقابلہ وزیراعلی چن لیے گئے۔

Scroll to Top