سلمان علی خان
بنوں کے تھانہ بکا خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ گولیوں کی زد میں آ کر دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جلال (سکنہ بکا خیل، شوئی خیل) اور سراج خان (سکنہ میریان) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: اسکول سےبچیوں کو نکالے جانے کامعاملہ، متاثرہ والد اور اسکول انتظامیہ کےبیانات سامنے آگئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





