مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں ، کامران شاہد

مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں ، کامران شاہد

سینئر صحافی کامران شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد، آئینی حدود اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

ان کے مطابق پالیسی سازی اور انتظامی امور میں مشاورت کا عمل معمول کے مطابق، مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں جاری ہے۔ کسی بھی سطح پر اختلاف، فاصلے یا عدم اعتماد کا تاثر حقیقت کے برعکس ہے۔

کامران شاہد کا کہنا ہے کہ سیاسی ماحول میں بعض اوقات ذاتی آراء اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم انہیں ریاستی موقف یا ادارہ جاتی سوچ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک کے استحکام، معاشی بحالی اور عوامی ریلیف کے لیے یکسو، مربوط اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق قومی پالیسی سازی کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے اور مشاورت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ حکومت اور ادارے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض سیاسی حلقوں میں پھیلنے والی قیاس آرائیاں زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں، اور ریاستی سطح پر فیصلہ سازی مکمل ہم آہنگی اور اتفاقِ رائے کے ساتھ جاری ہے۔

Scroll to Top