سابق صوبائی وزیرِ تعلیم اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی سلیکشن کے حالیہ عمل میں بڑے پیمانے پر اقرباء پروری اور مبینہ کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جس کی شفاف عدالتی انکوائری ہونی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اسمبلی کو اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لینا چاہیے جبکہ ڈاکٹرز کی تنظیموں اور متعلقہ نمائندہ تنظیموں کو بھی اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ
سردار حسین بابک نے ہائی کورٹ سے اس معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء تنظیمیں والدین اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس متنازعہ سلیکشن کے عمل کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملکی مستقبل اور میرٹ کی پامالی کے اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھائیں۔





