فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں 28 ٹیمیں اپنی جگہ بنا چکی ہیں جبکہ چار ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
جنوبی افریقہ، بوسنیا اور مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
اسی طرح پہلی بار عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کیپ ورڈے نے بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی راؤنڈ آف 32 میں رسائی اب بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایران کو آگے بڑھنے کے لیے گھانا اور کروشیا کے درمیان میچ میں گھانا کی جیت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی فٹبال ٹیم کی واپسی کی راہ ہموار، فیفا کا اہم اعلان
اسی طرح الجزائر اور آسٹریا کے درمیان میچ کا نتیجہ آنا لازمی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ کانگو اور ازبکستان کے درمیان میچ کا ڈرا ہونا ایران کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
ناک آؤٹ مرحلے کی حتمی ٹیموں کے تعین کے لیے شائقین فٹبال کی نظریں اب بقیہ اہم مقابلوں پر مرکوز ہیں۔





