اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی بروز بدھ ملک بھر کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ کو بینک ہالیڈے (تعطیل) ہوگی، جس کے باعث تمام تجارتی بینک عوامی لین دین کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس تعطیل کے دائرہ کار میں تمام ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی شامل ہوں گے جہاں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی تاہم تمام بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے اور اپنے اندرونی و دفتری حساب کتاب کے امور انجام دیں گے۔





