خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے و تقرریاں

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیںجس کے تحت صوبے بھر کے متعدد اضلاع میں نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (DPOs) تعینات کر دیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) خیبر پختونخوا میں تعینات اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سونیا شمروز خان (BS-19) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ مقرر کیا گیا ہےجبکہ ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ (BS-18) کو تبدیل کر کے ان کی جگہ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی (BS-19) کو اپنے عہدے سے تبدیل کر کے سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او چترال لوئررفعت اللہ خان (BS-18) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی پی او چارسدہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ایس پی فقیر آباد سی سی پی او پشاور ریشم جہانگیر (BS-18) کو ڈی پی او چترال لوئر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، گریڈ 18 سے 20 کے متعدد افسران کے تبادلے

اس طرح ڈی پی او دیر لوئر محمد فرقان بلال (BS-18) کو تبدیل کر کے ڈی پی او بنوں مقرر کیا گیا ہےاور ان کی جگہ سی پی او پشاور میں تعیناتی کے منتظر سید طلال احمد شاہ کو ڈی پی او دیر لوئر کا چارج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان (BS-18) کا تبادلہ کر کے انہیں اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پشاور مقرر کیا گیا ہے جبکہ اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پشاور اکرام اللہ (BS-18) کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن (BS-18) کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top