خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، گریڈ 18 سے 20 کے متعدد افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے گریڈ 18، 19 اور 20 کے متعدد اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر اور ممبر بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان کا تبادلہ کر کے انہیں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر محمد ارشاد کو ممبر ٹو بورڈ آف ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تعیناتی کے منتظر ایک اور گریڈ 20 کے افسر عین اللہ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 19 کے افسر محمد یاسر حسن کو ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے افسران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد سہیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مانسہرہ، جبکہ عثمان علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مانسہرہ کے عہدے سے تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مذید اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسی طرح محکمہ کلائمیٹ چینج، فاریسٹری اور وائلڈ لائف میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری شاہ عدنان کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر سعید باچا کو ڈپٹی سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ فاریسٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top