فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ مستعفی، بڑی وجہ سامنے آگئی

جنوبی کوریا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو امید تھی کہ وہ گروپ مرحلے کے بعد تیسری بہترین ٹیم کی حیثیت سے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لے گی، تاہم ٹیم اپنے ہدف میں ناکام رہی اور پہلے مرحلے ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

ٹیم کی جلد اخراج کے بعد شائقین اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، جس کے بعد صدر لی جے میونگ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے شکست کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام اور فٹ بال شائقین سے معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا سے مذاکرات کی خبروں پر ایران نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ ٹیم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکی جن کی مداحوں کو توقع تھی، اس لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں عالمی رینکنگ میں 32ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا نے تین میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے دو مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ٹیم ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔

Scroll to Top