وزیر اعظم شہباز شریف کا جولائی کے پہلے ہفتے ایران اور ترکیہ کے دورے کا امکان ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اہم سرکاری اور سفارتی مصروفیات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور بعض اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران اپنے متوقع دورۂ ایران کا اعلان کیا تھا، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
سرکاری سطح پر اس دورے کے حوالے سے حتمی شیڈول اور ایجنڈے کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔





