نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے آغاز سے ہی فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور سویڈن کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پہلے ہاف میں متعدد مواقع پیدا کرنے کے بعد اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے 45ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
وقفے کے بعد بھی فرانس کا حملہ آور کھیل جاری رہا۔ 53ویں منٹ میں بارکولا نے شاندار گول اسکور کرکے برتری دوگنی کر دی، جبکہ 74ویں منٹ میں ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں رہائش کے خواہش مندوں کے لیے اہم خبر
فرانس نے 3-0 کی واضح کامیابی کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔
ایمباپے نے میچ میں دو گول کرکے ایک بار پھر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ فرانس نے مجموعی طور پر پورے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔





