پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ اسی تناسب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح ڈھائی روپے سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 6 افراد جاں بحق اور19 زخمی

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

حکومت کے اس اقدام کے باعث کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کا مجموعی اثر ایک دوسرے کو متوازن کرے گا، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Scroll to Top