وزیراعظم آزاد کشمیر نے جیو نیوز کی مہاجرین کی نشستوں سے متعلق خبر مسترد کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نجی ٹی وی جیو نیوز کی خبر کو غلط رپورٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ ان نشستوں کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک ٹویٹ میں جیو نیوز کی خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی کے فارمولے کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ہمارے مہاجرین کو قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ جیوز نیوز نے خبر چلائی تھی کہ مہاجرین مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابقایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ سیاسی حقوق حاصل کرنےکا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے، تو ان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔

جیوز نیوز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اگر کوئی رائے دی یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا رپورٹس پر ہم اپنی رائے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : جیو نیوز حساس ڈاکومنٹری معاملہ، پیمرا نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کر لیا

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے، ہمارا مؤقف ہےکہ 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں، 12 نشستوں کے خاتمےکے لیے آئینی ترمیم درکار ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔

Scroll to Top