سلمان علی خان
بنوں کے علاقےحسن خیل خیرا کے گاؤں ممہ خیل نامعلوم تعلیم دشمن عناصر نے گورنمنٹ گرلز سکول کو بارودی مواد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے اسکول کی دیوار منہدم ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث اسکول کی عمارت مکمل طور پر خالی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں بجلی کا بڑا بحران! ایم پی اے گرڈ اسٹیشن میں داخل،مداخلت سے سسٹم بیٹھ گیا
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے بعد مضافاتی علاقوں اور اسکول کے اطراف میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔





