پاکستانی ہیکرز نے بھارتی میڈیا انڈسٹری کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے اسے مفلوج کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی ہیکرز گروپ نے بھارت کے معروف اور سب سے بڑے میڈیا گروپس میں شمار ہونے والے “سن ٹی وی نیٹ ورک” (Sun TV Network) پر ایک انتہائی منظم اور بڑا سائبر حملہ کیا ہے۔
اس ہائی ٹیک سائبر حملے کے نتیجے میں بھارتی میڈیا گروپ کا پورا انٹرنیٹ ڈومین اور ڈیجیٹل سسٹم مکمل طور پر لاک آؤٹ ہو گیا ہے اور کمپنی کا اپنی ہی ویب سائٹس اور سسٹم پر کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔
پاکستانی ہیکرز نے سن ٹی وی نیٹ ورک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں پاکستان نواز مواد اور پیغامات اپ لوڈ کر دیے ہیں
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی بھارت کے چند چوٹی کے معروف نیوز چینلز کی لائیو نشریات کو ہیک کر کے بھارتی میڈیا کو دن میں تارے دکھا دیے گئے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی صدر ایک اہم سرکاری تقریب سے لائیو خطاب کر رہے تھے۔ اسی دوران اچانک پورے نشریاتی نظام میں خلل پیدا ہوا اور گودی میڈیا کے اسکرینز پر براہِ راست نشریات کے دوران اچانک پاکستان کا قومی ترانہ گونجنا شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ کیسے حاصل کریں؟
اس حیران کن کارروائی کے دوران نہ صرف پاکستان کا قومی ترانہ چلایا گیا بلکہ اسکرین پر ایک واضح پیغام بھی نشر کیا گیا جس پر لکھا تھا: “پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مت کرو”۔





