پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل “ایس ایم ڈبلیو 5” (SMW5) میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق، اس کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک کے بعض حصوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی میں وقفے وقفے سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ٹی ڈبلیو اے (TWA) اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہو چکی ہیں۔
صارفین کی سہولت اور رابطے بحال رکھنے کے لیے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل عالمی لنکس پر منتقل کر دیا ہےتاکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہرین کا کورونا کی بوسٹر ویکسینزکےحوالے سے حیران کن انکشاف
حکام کا کہنا ہے کہ وہ معمول کی انٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام متعلقہ بین الاقوامی اور ملکی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی مرمت اور بحالی کے متوقع وقت سے متعلق جیسے ہی حتمی معلومات موصول ہوں گی، صارفین کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔





