جیوانی: اسمگلنگ روکنے والی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک

ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے پنوان میں سیکیورٹی فورسز نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم کردہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں اور اسمگلروں کا مشترکہ حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اہم سیکیورٹی پوسٹ تحصیل جیوانی کے ایک کلیدی راستے پر اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بنائی گئی تھی، جس نےفتنہ الہندوستان اور اسمگلروں کے گٹھ جوڑ کو شدید مالی نقصان پہنچایا تھا۔

اسی بوکھلاہٹ میں آج شام دہشت گردوں اور اسمگلروں نے ملی بھگت کر کے پوسٹ پر مشترکہ اندھا دھند فائرنگ کی جسے وہاں تعینات مستعد اہلکاروں نے بہادری سے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کا اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر شہیدآیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی رسومات میں شرکت سےانکار

حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری نے تحصیل جیوانی اور اطراف کے علاقوں کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے اور فرار ہونے والے دیگر پس پردہ عناصر کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جو تا حال جاری ہے۔

Scroll to Top