فضل نبی
نوشہرہ کے علاقے ڈاگ اسماعیل خیل میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں مزدور ایک دیوار کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اچانک خستہ حال یا کمزور دیوار ان کے اوپر آ گریجس کے نتیجے میں دونوں ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دونوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل ٹیکس اقساط میں ادائیگی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، پی ٹی اے کی وضاحت
حادثے میں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی مزدور کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔





