عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، آٹے کی قیمت 145 روپے کلو تک پہنچ گئی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، آٹے کی قیمت 145 روپے کلو تک پہنچ گئی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 900 روپے سے تجاوز کر گیا۔

سندھ کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حیدرآباد میں آٹا 145 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ کراچی میں بھی آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی ضرورت آٹا بھی اب ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، جبکہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 900 روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث کم آمدنی والے طبقے پر مزید مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے مقررہ اہداف مکمل نہ ہونے اور ذخیرہ اندوزی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مارکیٹ میں مصنوعی بحران کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Scroll to Top