پشاور ہائیکورٹ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے سینکڑوں ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس میں مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت اور ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو دو ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
درخواست گزار ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کے ملازمین کے لیے تاحال سروس سٹرکچر موجود نہیں جبکہ 1800 سے زائد ملازمین کئی سالوں سے اس سہولت سے محروم ہیں۔
وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پنجاب میں متعلقہ ادارہ قائم کیا گیا ہے اور وہاں ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل بھی مکمل کیا گیا تاہم خیبر پختونخوا میں ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی مشکوک ڈگریوں کی جانچ مکمل رپورٹ پیش
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت اور ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔





