ایران کا امریکا کے خلاف بڑا قدم، اقوام متحدہ سے احتساب کا مطالبہ

نیویارک: ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کو اس کے مبینہ غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واشنگٹن اپنے اقدامات کے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا ذمہ دار ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی ادارے کو اس معاملے پر مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے مبینہ غیرقانونی اقدام سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور سیاسی مضمرات کا ذمہ دار ہے، لہٰذا اقوام متحدہ کو ایسے اقدامات روکنے اور متعلقہ ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران پھر مذاکرات کی میز پر؟ امریکی ویب سائٹ کا اہم انکشاف

ایرانی مندوب نے مزید زور دیا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ امریکا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے اور عالمی قوانین کا احترام کرے۔

یہ بیان آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا، جہاں خطے کی کشیدہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

Scroll to Top