سعودی عرب: نادرا نےمدینہ منورہ میں معطل شدہ خدمات بحال کرنے کا اعلان کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئےمدینہ منورہ آفس میں 12 جولائی 2026 سے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کےمطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران مدینہ منورہ سینٹر میں سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں،اب حج سیزن کے کامیاب اختتام پر مدینہ منورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری اتوار سے نادرا کی تمام سفارتی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس سے قبل جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی روشنی میں 12 اپریل 2026 سے مدینہ آفس بند کیا گیا تھا۔ اس دوران نادرا نے متبادل انتظام کے طور پر جدہ رجسٹریشن سینٹر میں عملے کی تعداد بڑھا دی تھی تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

تعطل کے دوران نادرا نے شہریوں کو پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن خدمات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں :  نادرا ریکارڈ میں کوئی غیر متعلقہ شخص شامل تو نہیں؟ اب فوری معلوم کریں

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top