سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، خیبر پختونخوا حکومت سے آئی بی میں کس بڑی شخصیت کا تبادلہ ہوا؟ نام کا پتا چل گیا

سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، خیبر پختونخوا حکومت سے آئی بی میں کس بڑی شخصیت کا تبادلہ ہوا؟ نام کا پتا چل گیا

وفاقی حکومت نے مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ ایک افسر کے خلاف محکمانہ سزا بھی واپس لے لی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 19 کے افسر محمد اقبال کو خیبرپختونخوا حکومت سے تبدیل کرکے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد عمر، جو ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) اسلام آباد کے عہدے پر تعینات تھے، کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ڈائریکٹر (بی ایس 19) مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر منصور علی وسان پر 2021 میں عائد محکمانہ سزا واپس لے لی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4 جون 2026 کے حکم اور وفاقی سروس ٹربیونل اسلام آباد کے 3 مئی 2023 کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی دو سالانہ انکریمنٹس تین سال کے لیے روکنے کی سزا ختم کر دی گئی۔

دریں اثنا ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن آسیہ گل کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ممبر (ایڈمن اینڈ فنانس) تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں او ایس ڈی محمد عمر جاوید کو سیکشن افسر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکشن افسر احمد علی کا کامرس ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹوریٹ آڈٹ (لوکل گورنمنٹ) راولپنڈی جبران خان درانی کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top