محمد اعجازآفریدی
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جہاں گریڈ 17 اور 18 کے 16 اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر ٹانک گل عجب خان کو تبدیل کرکے ڈیزائن انجینئر، چیف انجینئر سینٹر پشاور تعینات کیا گیا ہے اور انہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر ہیڈ کوارٹر نارتھ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔
اسی طرح ایگزیکٹو انجینئر ڈیرہ اسماعیل خان ذیشان خان کو تبدیل کرکے ڈیزائن انجینئر، چیف انجینئر ساؤتھ پشاور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فضل احمد کو لکی مروت سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر ڈی آئی خان، حفیظ اللہ کو مہمند سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر لکی مروت، اور جمشید حسین بنگش کو اورکزئی سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر مہمند تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت محمد زبیر خان کو اورکزئی جبکہ زاہد اللہ کو صوابی کا ایگزیکٹو انجینئر مقرر کیا گیا ہے۔ فواد احمد کو صوابی سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر شانگلہ تعینات کیا گیا ہے، اور عطاء اللہ کو ایگزیکٹو انجینئر کرک ون سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر مانسہرہ مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح عاطف رؤف نیازی کو ایگزیکٹو انجینئر کرک ٹو کے ساتھ ساتھ کرک ون کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ ناصر زمان خان کو ایبٹ آباد جبکہ سید اعظم شاہ کو مردان کا ایگزیکٹو انجینئر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زائد المیعاد یا منسوخ شدہ نائیکوپ پر پاکستان سفر کرنے پر پابندی عائد
اعلامیہ کے مطابق شاہ نواز کو مردان سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر کرم جبکہ رفیع اللہ کو ایگزیکٹو انجینئر ہنگو مقرر کیا گیا ہے۔ محمد اسحاق ثانی کو کرم سے تبدیل کر کے ایگزیکٹو انجینئر ٹانک اور شفقت عدنان کو ہنگو سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈیزائن انجینئر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔





