بنوں: تھانہ میریان پر خودکش حملہ ناکام، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ میریان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم الرٹ پولیس اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کو ناکام بنا دیا۔

حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،آئی جی بلوچستان کا شعبان آپریشن کے محاذ کے دورے کے دوران گفتگو

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے تاکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top