عمران خان سے ملاقات ،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فہرست تیار، اہم نام سامنے آگئے

Pakistan SCO Summit 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کیے ہیں۔ فہرست میں حاجی امان اللہ، محمد شاہد علی چوہان، سید حامد خان، سجاد علی بٹ، نعمان مغل اور اقصیٰ حیات کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل تمام رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچیں گے، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سے مقررہ ضابطہ کار کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top