ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز بھی بڑھ گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے بعد 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی قیمتوں پر پڑنے کا خدشہ ہے۔





