بنوں میں بڑا سکیورٹی آپریشن، دھماکوں کی گونج، فتنہ الخوارج کے بارودی ذخیرے پھٹنے کی اطلاعات

بنوں میں بڑا سکیورٹی آپریشن، دھماکوں کی گونج، فتنہ الخوارج کے بارودی ذخیرے پھٹنے کی اطلاعات

بنوں کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی بنوں کے علاقوں نرمی خیل، بکاخیل اور تختی خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جو مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے بارودی ذخیرے پھٹنے کے باعث آئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top