سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 314 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 134 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 155 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 1.34 ڈالر کمی کے بعد 56.76 ڈالر پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ڈالر کی قدر، معاشی صورتحال اور مقامی طلب و رسد سے براہ راست متاثر ہوتا ہے۔





