کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی روکنے کا فیصلہ، شیڈول جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی صبح ساڑھے 5 بجے سے صبح 8 بجے تک بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق سیفٹی ورک کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن سے منسلک متعدد فیڈرز بند رہیں گے۔

آئیسکو کے مطابق طارق شہید فیڈر کی کیبل پر ہنگامی مرمتی کام کے دوران شٹ ڈاؤن کیا جائے گا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

متاثرہ فیڈرز میں شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد، سید پور روڈ، سی بلاک، شکریال، نور محمد روڈ، اصغر مال، اوجڑی کیمپ، آفندی کالونی، نیشنل مارکیٹ، عبدالرحمان، یورولوجی، حیدری چوک، فورتھ روڈ، کمرشل سینٹر، نیو ملپور، غوثیہ چوک، ای بلاک، ابوبکر، فاروق اعظم اور جامع مسجد روڈ شامل ہیں۔

آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی عارضی بندش کے دوران احتیاط برتیں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مرمتی کام بروقت مکمل کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بجلی صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی مزید سستی ہونے والی ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کا خواب دیکھنے والے طلبہ کیلئے اہم اعلان

ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ پہلے ہی کم ہو چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید کمی کی توقع ہے، جس سے صنعتوں اور عام صارفین کو ریلیف ملے گا اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب دنیا ایک امن پسند ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top