فٹ بال کے سب سے بڑے عالمی میلے کا اختتام قریب آ گیا، فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے آخری معرکے میں دونوں ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے نیو یارک میں مدمقابل ہوں گی۔
ارجنٹائن اور سپین کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ شائقین فٹ بال کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایک جانب ارجنٹائن اپنی تاریخ میں ایک اور عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ سپین بھی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ میدان سنبھالے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے قبل صرف ایک مرتبہ مقابلہ ہوا تھا، 1966 کے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن نے سپین کو دو ایک سے شکست دی تھی۔
اب تقریباً چھ دہائیوں بعد دونوں عالمی طاقتیں ایک بار پھر فٹ بال کے سب سے بڑے اسٹیج پر آمنے سامنے ہوں گی، فتح حاصل کرنے والی ٹیم عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی۔





